اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سری لنکا کے برطرف کرکٹ بورڈ کو عدالت نے بحال کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا کی خراب کارکردگی کے بعد وزیر کھیل نے سری لنکن بورڈ کو برطرف کردیا تھا، تاہم عدالت نے اسے بحال کردیا۔

شوپیس ایونٹ میں بھارت سے شرمناک شکست کے کچھ دن بعد 6 نومبر کو سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رناسنگھے نے پورے بورڈ کو برخاست کر دیا تھا۔ سری لنکا کورٹ آف اپیل نے وزارت کھیل کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے سماعت جاری رہنے کے دوران بورڈ افسران کو عہدوں پر بحال کردیا ہے۔

برخاستگی کے فیصلے کے خلاف سری لنکا کرکٹ بورڈ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ سری لنکا کورٹ آف اپیل نے اب اس معاملے کی سماعت مکمل ہونے تک سبھی معطل افسران کو بحال کر دیا ہے۔

- Advertisement -

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا نے بورڈ کو برطرف کرنے اور عارضی کمیٹی تشکیل دینے سے متعلق وزیر روشن رناسنگھے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق بورڈ کی بحالی دو ہفتہ کے لیے ہے جب تک کہ عدالت میں مذکورہ معاملے کی پھر سے سماعت ہو گی۔

بورڈ افسران کا کہنا ہے کہ سلوا چاہتے تھے کہ سابق کپتان ارجن راناٹنگا کی زیرصدارت عارضی کمیٹی کو عہدہ پر کام کرنے سے روکاجائے جب کہ حکومت نے بورڈ کے ’باقی ایشوز‘ کے حل کے لیے ایک کابینہ کمیٹی بھی مقرر کی تھی۔

اس سے قبل بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ کو برخاست کر دیا گیا تھا اور 1996 عالمی کپ فاتح کپتان ارجنا راناٹنگا کو نئے عارضی بورڈ کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں