پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے مظاہرے میں افسوسناک واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران کارکن کرنٹ لگنے سے جھلس گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ مری روڈ پر جاری مظاہرے کے دوران پیش آیا جس میں ایک نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور کرنٹ لگنے سے جھلس کر زمین پر جاگرا۔

نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے تاہم راستے بند ہونےکی وجہ سے ایمبولینس کوراستہ نہیں مل رہا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے مری ایکسپریس وے کو بھی ٹائر جلا بند کر دیا ہے۔ صداقت علی عباسی کی قیادت میں دھرنا مسیاڑی کےمقام پرجاری ہے۔

صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ سڑک کو بند کر کے احتجاج روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا عمران خان راولپنڈی نہیں پہنچتےاحتجاجی مظاہرہ روزانہ کیاجائے گا امپورٹڈحکومت کےدن گنےجاچکےہیں اب ان کوجانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ریڈلائن ہے اگر ان کو کچھ ہوا تو پورا ملک بلاک کر دیں گے اب احتجاج کےیہ سلسلے حکومت کےکنٹرول میں نہیں فوری طورپرالیکشن کی تاریخ کااعلان کیاجائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں