منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

غمگین گانا سننا فائدہ مند ہے یا نقصان دہ؟ نئی تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

اس میں کوئی شک نہیں کہ کوئی بھی ایسا شخص اداس و غمگین رہنا پسند کرتا ہو، لیکن یہاں ایک سوال ہے کہ ہم  غمگین ہونے کے بعد بھی کیوں غمگین گانے یعنی ’سیڈ سانگز‘ سننا پسند کرتے ہیں؟ جبکہ خوشی بکھیرنے والے بے شمار گیت موجود ہیں۔

ماہرین کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس بات کا تعلق سیڈ سانگز سننے سے نہیں بلکہ اس کی بہت سی دوسری وجوہات ہیں جس میں سے زیادہ تر کا تعلق مثبت احساسات کو اجاگر کرنا ہے یعنی ذہنی صحت کو فائدہ پہنچانا ہے۔

ییل یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ میں ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹرجوشوا نوپ کی جانب سے کیے گئے ایک تجربے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہم اس لیے اداس گانوں کا انتخاب کرتے ہیں کہ وہ ہمیں جوڑ کر رکھنے میں اہم ہوتے ہیں اور یادوں سے الگ تھلگ نہیں کرتے۔

- Advertisement -

تجرباتی نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ موسیقی کے سامعین کے احساسات مختلف ہو جاتے ہیں، وہ مختلف قسم کی موسیقی سنتے ہیں جن میں خوشی، محبت، اداسی اور غمی کے احساسات ہوتے ہیں۔

ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق ڈاکٹر نوپ نے اس بارے میں مزید وضاحت کی کہ ’آپ خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں تو اس صورت میں مختلف نوعیت کی موسیقی سنیں۔‘

گزشتہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جو لوگ غمگین گانے سنتے ہیں وہ اپنے دکھوں میں اضافہ کرنے کے لیے ایسا نہیں کرتے، رپورٹ کے مطابق ’اداس گانے انہیں زیادہ خوش ہونے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔‘

دریں اثنا ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ لوگ اداس گانوں کو اس لیے زیادہ ترجیح دیتے ہیں کہ وہ ان کے گمشدہ احساسات کے قریب ہوتے ہیں، ’غمگین گانے اس لیے سنتے ہیں کہ انہیں سکون دیتے ہیں۔‘

اس حوالے سے ہی ایک اور متوازی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رویے یا موڈ کے لیے اداس گانے ہی ہماری ترجیح کیوں ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دراصل غمگین گانے ہمیں جذباتی طور پر سہارا دیتے ہیں بلکہ ایسا کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ اداس گانوں کے بول ہمارے گمشدہ ماضی کو سامنے لانے میں کسی حد تک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق رونا انسانی رویے کے لیے ایک بہترعمل کا درجہ رکھتا ہے۔ اسی طرح دکھی موسیقی ہمارے جذبات کے بہاؤ کے لیے ایک اچھی راہ گزر ثابت ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں