بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی شاہی خاندان کے لیے افسوسناک خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی شاہی خاندان کے لیے افسوسناک خبر ہے کہ شہزادی نوف بن خالد بن عبداللہ بن ‏عبدالرحمٰن آل سعود انتقال کر گئیں۔

ایوان شاہی کی جانب سے منگل کو بیان جاری کر کے شہزادی کے انتقال کی خبر دی گئی۔

شہزادی نوف بن خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمٰن آل سعود، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سب سے ‏بڑے بیٹے شہزادہ فہد بن سلمان کی بیوہ تھیں۔

شہزادہ فہد کا انتقال 46 برس کی عمر میں 2001 میں ہوا تھا۔

شاہی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہزادی نوف کی نماز جنازہ بدھ کے روز ریاض کی امام ترکی جامع ‏مسجد میں ادا کی جائے گی۔

شہزادی کے انتقال پر عوامی شخصیات اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ‏مرحومہ کے ‏لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

یکم فروری کو شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن انتقال کر گئی تھیں۔

شہزادی نورہ کے والد شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن بن فیصل آل سعود تھے، یہ شہزادہ ‏محمد بن ‏عبدالرحمٰن آل سعود کے دوسرے بیٹے اور شہزادہ خالد بن محمد بن عبدالرحمٰن کے ‏سگے بھائی تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں