بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

سعودی عرب سے افسوس ناک خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے حائل ریجن میں زہر خورانی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 51 افراد کو اسپتال منتقل کرنا پڑا، تاہم تمام شہریوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریجن کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد نے بقعا کمشنری میں 51 افراد کے زہر خورانی کا شکار ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کے باعث پیش آیا، متعلقہ ادارے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ متاثرہ افراد میں سے کئی کی حالت بہتر ہوگئی۔

- Advertisement -

زہر خورانی کے شکار افراد کو سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 32 افراد کی طبیعت بحال ہونے پر انہیں فارغ کردیا گیا جبکہ دیگر افراد کو ان کی حالت بہتر ہونے تک سپتال میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب متعلقہ اداروں نے ہوٹل کو سیل کرکے اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاکہ زہرخورانی کے بارے میں درست معلومات حاصل کی جاسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں