پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صدف کنول نے نورے شہروز کی اپنی نومولود بہن کے ساتھ کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی۔
صدف کنول نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نورے شہروز اپنی ننھی بہن سیدہ زہرا سبزواری کے ساتھ کھلونے سے کھیل رہی ہے۔ اس موقع پر نورے شہروز کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کو صدف کنول کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ’بہن کا رشتہ‘۔
View this post on Instagram
- Advertisement -
دو روز قبل اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں پہلی بیٹھی کی پیدائش ہوئی ہے۔ سائرہ یوسف شہروز سبزواری کی سابق اہلیہ ہیں۔ انہوں نے 2020 میں ایک دوسرے راہیں جدا کیں۔ دونوں کی بیٹی نورے شہروز ہے۔