تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

لندن میں صدام حسین کے نام کی یادگاری تختی

لندن: ایسٹ لندن میں نصب عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام حسین کی یادگاری تختی ہٹا دی گئی، تختی کی تنصیب پر سوشل میڈیا پرغم و غصے کا اظہارکیا جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ تختی ایسٹ لندن کے علاقے ویسٹیڈ کے ایک پارک کی بنچ پر گزشتہ اتوار کو نصب کی گئی تھی۔ وکٹوریہ رچرڈ نامی سوشل میڈیا صارف نے اس کی تصویر شیئر کی تو اسے بے پناہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سابق عراقی صدر اپریل 1937 کو پیدا ہوئے تھے اور کئی دہائیوں تک عراق پر بلا شرکت غیرے حاکم رہے۔ نائن الیون کے سانحے کے بعد امریکا نے افغانستان کے بعد عراق پر بھی حملہ کیا اور صدام حسین کی حکومت برطرف کردی۔ سنہ 2006 میں انہیں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کے الزام میں سزائے موت سنا کر تختہ دار کے حوالے کردیا گیا۔ ان کا دور ظلم اوراحساسِ برتری کے خبط کے دور کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے اس تختی کی تنصیب پر ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ، کچھ نے اسے مذاق قرار دیا تو کچھ کے نزدیک یہ ایک بے رحمانہ حرکت تھی۔ کچھ کا خیال تھا کہ یہ صدام حسین کے کسی ہم نام کی یاد میں نصب کی گئی ہے اور سال پیدائش اور سال وفات کی مماثلت محض اتفاقیہ ہے۔

بہرحال اس تختی کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے اور اسے ہٹائے جانے کے بعد وینسٹیڈ کے رہائیشیوں کی جانب سے جو ردعمل ظاہر کیا جارہا تھا وہ بھی اب کم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ بہرحال یہ معلوم ہونا ابھی باقی ہے کہ وہ تختی پارک کی اس بنچ پر کس نے اور کیوں نصب کی تھی۔

Comments

- Advertisement -