جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی: دوفوجی اہلکاروں کا قتل، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صدر کے علاقے پارکنگ پلازہ کے قریب فوجی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں پولیس نے مزید فوٹیج حاصل کرلی ہیں جس سے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پارکنگ پلازہ میں فوجی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کیس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے حملہ آوروں کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ آورلائنز ایریا سے ہوتے ہوئے پیپلز چورنگی کی جانب گئے، پھر وہاں سے نیو ایم اے جناح روڈ سے ہوتے ہوئے جیل چورنگی اور وہاں سے حسن اسکوائر کی جانب جاتے ہوئے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: کراچی: صدر پارکنگ پلازہ میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی کوالٹی بہتر نہ ہونے کے باعث حملہ آوروں کے چہرے واضح نہیں ہوسکے، اطلاعات کے مطابق فوجی اہلکاروں کے قتل کیس میں اب تک کوئی باقاعدہ گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں