پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

باباگورونانک کے547ویں جنم دن کی تقریبات،30ہزاریاتری شرکت کرینگے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سکھ مت کےبانی باباگرونانک کاپانچ سوسنتالیسواں جنم دن منانےکی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ بابا جی کےجنم دن کی تقریبات میں اندرون اوربیرون ملک سےتیس ہزاریاتری شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کے 547 ویں جنم دن کی تیاریوں کے سلسلے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈکواٹرز میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔

چئیرمین صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ بیس نومبر سے یاتریوں کے قافلے پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ صدیق الفاروق نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے برعکس پاکستان میں ان کی عبادت گاہوں سمیت انہیں زندگی گزارنے کے بھرپور مواقع مہیا کئے جارہے ہیں۔

صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ اب تک بھارت سے سات سو پچاس سکھ یاتریوں نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر پاکستان آنے کیلئے ویزے حاصل کرلئے ہیں جبکہ یاتریوں کو ننکانہ صاحب ، لاہور اور حسن ابدال میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں