بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

آگرہ میں سادھو کی معذور خاتون سے زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

آگرہ: ٹرانس یمنا تھانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک معذور خاتون سے جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کے الزام میں مفرور سادھو ماروتی بابا کوحراست میں لے لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سادھو کو بدھ کی شام دیر گئے ورنداون میں کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا، واضح رہے کہ ماروتی بابا کے نام سے مشہور کتھا واچک معذور خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد فرار تھا اور ورنداون میں جاکر چھپ گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اس کیس میں بابا کی ایک شاگرد پر بھی الزام ہے، جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق ماروتی بابا کی ایک شاگرد کو اس بات کا علم ہے کہ بابا نے اس معذور خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہی نہیں اس نے اپنے جرم کو چھپانے کے لئے متاثرہ کو دھمکی بھی دی کہ اس بات کو خاموشی سے ختم کر دیا جائے، ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم نے اس سے قبل بھی یہ حرکت انجام دینے کی کوشش کی تھی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پایا تھا۔

ایک اور واقعے میں بھارتی شہر متھرا کے مہاواں پولیس حکام نے یمنا ایکسپریس وے کے قریب ملزم کو پکڑا، ملزم تنہا خواتین کو لفٹ دینے کے بہانے موٹر سائیکل پر بٹھاتا تھا، خاتون سے زیورات، رقم لوٹنے کے بعد عصمت دری کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب ملزم کو اس کی گرفتاری کا پتہ چلا تو وہ بھاگنے لگا اس دوان پولیس نے اس کی دونوں ٹانگوں میں تین گولیاں لگیں جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ساس کو 95 بار چاقو گھونپنے والی بہو کو سزا ہوگئی

بھاری پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مجرم منوج گاؤں شیر گڑھ کا رہنے والا تھا، اس کے پاس سے مسروقہ موٹر سائیکل، پستول وغیرہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ پولیس کافی دنوں سے اس کی تلاش میں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں