جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

صادق آباد : پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد : پنجاب کے شہر صادق آباد کے ایک پولیس چوکی پر مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس میں تین اہکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صادق آباد میں بھونگ بچاؤ بند میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نےحملہ کرکے3اہلکاروں کو شہید کردیا۔

درجنوں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر اندھادھند فائرنگ کی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری چوکی کچے کے علاقے کی جانب روانہ کردی گئی۔

پولیس

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ایک مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے، آخری اطلاعات تک علاقے کو چاروں جانب سے گھیر کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں جہانگیر، امتیازاور طارق شامل ہیں، پولیس کی بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں