ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

صادق آباد: پولیس پر حملے سے قبل فصل میں چھپے ڈاکوؤں کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملے سے قبل فصل میں چھپے ڈاکوؤں کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں ڈاکوؤں کو فصل میں چھپا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک بشیر شر نے بنائی تھی ڈاکوؤں کو کماد کی فصل میں پولیس کے انتظار میں بیٹھے دیکھا جاسکتاہے۔

 ویڈیو میں نظر آنے والے بیشتر ڈاکو ماچھکہ پولیس حملے کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں، جبکہ ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا تھا۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں کم از کم 12 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے دو پولیس موبائلوں پر راکٹ سے حملہ کرنے کے بعد شدید فائرنگ کی تھی، دونوں پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے۔

پولیس اہلکار کچے میں ڈیوٹی کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کیچڑ میں پھنس گئی رات گئے تک مدد نہ ملنے کہ وجہ سے ڈاکوؤں نے حملہ کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں