اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

صادق آباد: مغوی خاتون اور اس کے دیورکو بازیاب نہیں کرایا جا سکا

اشتہار

حیرت انگیز

صادق آباد : چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس پسند کی شادی کرنے والی خاتون اوراس کے دیور کو بازیاب نہ کراسکی، خدسشہ ہے کہ انہیں قتل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے گھر والوں نے حسینہ بی بی اور اس کے دیور کو عدالت میں پیشی سے قبل تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغواء کر لیا تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس مغویان کو تاحال بازیاب نہیں کراسکی، جس سے یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ کہیں ملزمان ان دونوں کو قتل نہ کردیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق مغوی حسینہ بی بی اور اس کے دیور حضور بخش کے اغواء میں ملوث دس ملزمان کو گرفتارکیا جا چکا ہے۔

پولیس کی ٹیمیں مغویان کی بازیابی کے لئے چھاپے مار رہی ہیں، چھاپہ مار ٹیموں کی قیادت ڈی ایس پی مہر ناصر ثاقب کر رہے ہیں، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جلد مغویوں کی بازیاب کرالیا جائے گا۔


مزید پڑھیں: پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اوردیور پرعدالت کے باہر وحشیانہ تشدد


یاد رہے کہ گزشتہ روز پسند کی شادی کرنے والی حسینہ بی بی اور اس کے دیور پر لڑکی کے گھر والوں نے وحشیانہ تشدد کیا لڑکی اور اس کے دیور کو گھسیٹتے ہوئےاپنے ساتھ لے گئے تھے، اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے کوئی مداخلت نہیں کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں