اسکردو : پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدرہ پارہ اور ان کی ٹیم ‘کے ٹو’ میں لاپتہ ہوگئی، آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے کے ٹو پر ریسکیو آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ، تاہم محمدعلی سدپارہ اور ٹیم کے بارے میں معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔
تفصیلات کے مطابق کے ٹو پر موسم کی خرابی کے باعث محمدعلی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ، تمام کوہ پیماؤں سے 24 گھنٹے سے رابطہ منقطع ہے، محمدعلی سدپارہ اورٹیم سےمتعلق معلومات حاصل کرنےکی کوشش جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ٹو پر ریسکیو آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے تاہم محمدعلی سدپارہ اور ٹیم کے بارے میں معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔
آرمی کے دو ہیلی کاپٹرز نے 7ہزار میٹر بلندی تک پرواز کی، ماہرکوہ پیماؤں کی ٹیم بھی ریسکیومیں حصہ لےرہی ہے تاہم برفانی ہوائیں چلنے کے باعث ریسکیو میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق آخری بار کوہ پیماؤں کی کیمپ 4 کی طرف واپسی کی اطلاع تھی، محمدعلی سدپارہ ، جان اسنوری اور جے پی مہربوٹل نیک سے اوپر گئے تھے تاہم ساجد سدپارہ کیمپ ون پہنچ گئے ہیں اور بیس کیمپ آ رہے ہیں۔
خیال رہے کےٹو پر موسم انتہائی خراب ہے اور درجہ حرارت منفی63 تک گرگیا ہے۔