منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سی ویو : خاتون ڈرائیور کی ڈبل کیبن گاڑی بے قابو، رکشہ ڈرائیور زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے ساحلی علاقے سی ویو پر ڈبل کیبن گاڑی بے قابو کر رکشہ اور کار سے ٹکرا گئی، رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سی ویو نشان پاکستان کے قریب ڈبل کیبن گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی بے قابو ہوکر رکشہ اور کار سے جاٹکرائی، ڈبل کیبن گاڑی ایک خاتون چلا رہی تھی، بیٹا بھی ساتھ تھا۔

سی ویو پر ہونے والے حادثے میں رکشہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا، تاہم رکشے کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں کار اور ڈبل کیبن گاڑی کو بھی معمولی نقصان پہنچا، درخشاں پولیس کے اہلکار اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں