قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر سعید اجمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے انگلش لینگویج سے نفرت ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مینٹور سعید اجمل نے بتایا کہ ’مجھے انگلش نہیں آتی جب میں دنیا کا نمبر ون بولر تھا تو لوگوں نے کہا انگلش بولیں جس پر میں نے کہا ’میری مرضی ہے جو چاہے کروں لیکن انگلش نہیں بولوں گا اگر آپ نے میرا انٹرویو کرنا ہی ہے تو مادری زبان میں کرلیں۔
سابق اسٹار اسپنر نے کہا کہ اگر انگلش نہیں آتی ہے تو اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں ہے، جو ہم کررہے ہیں وہ پوری دنیا دیکھتی ہے، مجھے انگلش لینگویج سے نفرت ہے۔
#SaeedAjmal about #EnglishLanguage pic.twitter.com/gOfFM0UP9F
— Mazhar Ali Charan (@mazharalicharan) December 15, 2022
وائرل ویڈیو میں سعید اجمل کہتے ہیں کہ مجھے اس ’انگلش‘ لفظ سے نفرت ہے کہ آپ کو انگلش نہیں آتی تو آپ برے ہیں اگر آتی ہے تو آپ دنیا کے سب سے اچھے انسان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی ’زبان‘ ایسی چیز ہے جو آپ سے بُرا اور اچھا کام کرواستی ہے اگر آپ لوگوں سے اخلاق اور محبت سے پیش آئیں گے تو وہ آپ سے محبت کریں گے۔
سعید اجمل نے مزید کرکٹ کیریئر کو انگلش سے نہیں جوڑنا چاہیے آپ کا جو کیریئر ہوتا ہے وہ ہی دنیا میں سب سے اچھا ہے۔