ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعید اجمل نے بھی قومی ٹیم کی سلیکشن پر انگلی اٹھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق آف اسپنر سعید اجمل نے ٹیم سلیکشن انگلی اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کے انتخاب میں پسند اور ناپسند کو ترجیح دی جاتی ہے۔

ماضی میں جادوگر بولر کے نام سے رائٹ آرم آف اسپن بولر نے مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔

سعید اجمل انگلینڈ کے خلاف سیریز ہارنے پر پاکستانی ٹیم پر برس پڑے اور کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر سخت مایوسی ہوئی، ٹیم کی بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ ہر شعبے میں کارکردگی مایوس کن رہی۔

- Advertisement -

سابق اسٹار کھلاڑی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے پسندیدہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جاتا ہے، کپتان کی پسند کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاتا، ٹیم میں پسند اور ناپسند کا عمل کارکردگی کو متاثر کرتا ہے۔

سعید اجمل نے کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے قومی ٹیم میں چند تبدیلیاں ناگزیر ہیں اور وہ ہونی چاہئیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک بھی ٹیم کی سلیکشن میں پسند اور ناپسند کے معاملے پر آواز اٹھا چکے ہیں۔

ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا سے شکست کے بعد شعیب ملک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کسی کا بھی نام لیے بغیر کہا تھا کہ ہم دوستی، پسند اور ناپسند کے کلچر سے کب نکلیں گے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں چار تین سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی جب کہ اس سے قبل پاکستان نے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا سے شکست کھائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں