اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

’والد کی طرح بولنگ ایکشن‘ سعید اجمل کے بیٹے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق لیجنڈ اسپنر سعید اجمل نے بیٹے کی اسپن بولنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق کرکٹر سعید اجمل نے ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے چھوٹے بیٹے کو انہی کے انداز میں بولنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سعید اجمل نے لکھا کہ ’بیٹا بھی باپ جیسا ہے۔‘

سعید اجمل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں انہیں مستقبل کا بولر قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 28.1 کی اوسط سے 178 وکٹیں حاصل کیں۔

سعید اجمل کی 64 ٹی 20 انٹرنیشنل میں 85 وکٹیں ہیں جبکہ 113 ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 184 وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں