بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

2011 سیمی فائنل: سعید اجمل کا ٹنڈولکرکو ناٹ آئوٹ قرار دینے سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے 2011 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کو چند وجوہات کی بنا پرآج بھی یاد کیا جاتا ہے جن میں سے ایک سعید اجمل کی بال پر ٹنڈولکر کا آئوٹ ہونا اور تھرڈ ایمپائر کا اس فیصلے کو ریورس کرنا تھا۔

اس واقعے کو 12 سال گزرنے کے بعد سعید اجمل نے انکشاف کیا ہے کہ ری پلے کے دوران آخری دو فریمز کو کاٹ دیا گیا تاکہ سچن کو بچایا جاسکے، پاکستانی آف اسپنر نے ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2011 کے سیمی فائنل میں ٹنڈولکر آئوٹ تھے اور فیلڈ امپائر کا بھی یہ فیصلہ تھا، جسے بعد میں تبدیل کردیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ ویڈیو کے آخری دو فریمز کو کٹ کردیا گیا جس کے باعث گیند لیگ اسٹمپ سے مس ہو گئی، اگر یہ دونوں فریم دکھائے جاتے تو گیند مڈل اسٹمپ کو لگتی دکھائی دیتی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بھارتی بیٹنگ ڈگمگا ہوئی تھی اور سچن تنڈولکر 23 رن پر کھیل رہے تھے، اسی وقت سعید اجمل نے انھیں اپنی گھومتی ہوئی گیند سے ایل بی ڈبلیو کردیا، گیند ٹنڈولکر کے پیڈ پر لگی وہ اسٹمپس کے بالکل سامنے تھے، جس پر ایمپائر ایان گولڈ نے انھیں آئوٹ قرار دیا۔

تاہم بھارتی بلے باز نے فوراً ہی ریویو کا سہارا لیا جس میں گیند لیگ اسٹمپ کو مس کرتی دکھائی دی اور وہ ناٹ آئوٹ قرار پائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں