جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بھارت کے خلاف 194 رنز کی تاریخی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بلے باز کو جنم دن مبارک

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ٹیم میں بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اوپنر سعید انور نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں۔

سعید انور 6 ستمبر 1968 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی تعلیم اسی شہر میں مکمل کی اور پھر کرکٹ کے میدان میں آنے کے لیے پرتولنے لگے۔

سعید انور نے یکم جنوری 1989 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچ میں ڈیبیو کیا جبکہ 23 نومبر 1990 میں اسی ٹیم کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔

بلے باز نے 1997 میں بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں 194 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی، یہ کسی بھی کھلاڑی کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور تھا، سعید انور کا یہ ریکارڈ 12 سال تک قائم رہا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ 31 اگست 2001ء میں بنگلہ دیش کے خلا ف کھیلا اور اپنا آخری ون ڈے زمبابوے کے خلاف 4 مارچ 2003 میں کھیلا۔

 سعید انور نے اپنے کیریئر میں ٹیسٹ میچز میں 4 ہزار 52 جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 8 ہزار 824 رنز بنائے رنز اسکور کیے۔

ٹیسٹ میچز میں سعید انور کا بہترین اور سب سے زیادہ اسکور 188 رنز ناٹ آؤٹ جبکہ ون ڈے میں سب سے زیادہ 194 رنز کا انفرادی اسکور تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں