کراچی : صوبائی وزیرسعیدغنی کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان نہ آیا تو 15 جون کی رات سی وی یوپرجشن کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل سے رونے دھونے کاسلسلہ شروع ہے، سراج الحق کوبھی تعزیتی پروگرام میں بلایاگیا، 9مئی کےواقعات کی مذمت بھی ہورہی ہے اورکارروائی کامطالبہ بھی، ان کو لگتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری میئر بننےسے روکنے کیلئےہے، پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمینزنے 9مئی سے پہلے ہی ووٹ نہ دینے کااعلان کیاتھا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کونفرت،منافرت،لسانیت کی سیاست نہیں کرنی چاہئے ، آپ کےاپنےلوگ حافظ نعیم اورجماعت کی سیاست سےنالاں ہیں، دعویٰ سےکہتاہوں 155میں سےایک آدمی بھی ادھرادھرنہیں ہوگا۔
میئر کراچی کے انتخاب کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ حافظ نعیم کیلئے فردوس شمیم نے پی ٹی آئی کی طرف سےغیرمشروط حمایت کااعلان کیاتھا اور پی ٹی آئی کے کئی لوگوں کاردعمل بھی سامنے آیا تھا، پی ٹی آئی واٹس ایپ گروپ کے میسج وائرل ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ خود کہہ رہے ہیں اب بالکل ووٹ نہیں دیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ تین لوگ گرفتارہیں ان کوہم الیکشن کے دن پیش کریں گے، اکثریت ہوگی توحافظ نعیم جیتیں گےتومیں پھولوں کے ہارپہناؤں گا۔
سعید غنی نے کہا کہ ہم کسی ملک دشمن نیازی کے گھرپرنہیں جارہے، ہم توعوامی نمائندوں سے رابطہ کررہے ہیں، حافظ نعیم نے نفرت لسانی سیاست شروع کی جس کی مذمت کرتےہیں، صوبے میں ملک میں نفرتیں اورمنافرت پھیلارہے ہیں، جماعت اسلامی میں اس طرزعمل پربھی اختلاف ہے۔
صوبائی وزیر نے اعتراف کیا کہ میں نےخودپی ٹی آئی کےلوگوں سے رابطےکیےہیں، اکثرپی ٹی آئی کےلوگوں نےکہاپیپلزپارٹی کوووٹ نہیں دیں گے ، انہوں نےکہاکہ ہم حافظ نعیم الرحمان کوووٹ دیں گے، پی ٹی آئی کےکچھ لوگوں نےحافظ نعیم کوگالیاں بھی دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حافظ نعیم کی بوکھلاہٹ ثابت ہےکہ15جون کوکیاہونےوالاہے،سیاست میں ایسا نہیں ہوتا کہ 193نمبر پورے ہوگئے اور اعلان کردیا کہ میئر بن گیا، ایسےتوالیکشن کرانےکی ضرورت نہیں وزیراعظم بھی ایسےہی منتخب کردیں۔
سعید غنی نے بتایا کہ کراچی میں جتنےانتخابات ہوئےجماعت اسلامی کی کارکردگی دکھادیں، پیپلزپارٹی ہرالیکشن میں جیتی ہے، جماعت اسلامی20سال میں جتنےانتخابات ہوئے کہیں بھی نہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جس کا اعتراف کرتا ہوں ، میں پاکستان تحریک انصاف کےارکان سے ملا ہوں ، میں نے ان ارکان سے حمایت مانگی ہے، ہم پرپابندی نہیں ،کیوں پی ٹی آئی ارکان سے نہیں مل سکتے ، ہم پی ٹی آئی کےیوسی چیئرمین سے التجا کرینگے ہمیں ووٹ دیں، ووٹ دیں گے تو ان کی مہربانی ،نہ دیں تو ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ مرتضیٰ وہاب میئربنتےہیں تواگلے6ماہ کےاندراندرکےایم سی کاممبربنناہوگا،سلمان مرادجب ڈپٹی میئربنتےہیں توانہیں بھی 6ماہ میں کےایم سی ممبربنناہے۔
الخدمت ویلفئرٹرسٹ کے حوالے سے سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے الخدمت ویلفئرٹرسٹ کاپیشہ الیکشن پرخرچ کیاہے،الخدمت لوگوں کی فلاح وبہبودکاکام کرتاہےجواچھی بات ہے،مخیرحضرات الخدمت ٹرسٹ کوغریبوں کیلئےپیسہ دیتےہیں، جولوگ پیسہ دیتےہیں وہ ان لوگوں سےپوچھیں کہ انکاپیسہ کہاں خرچ ہوا، الخدمت ٹرسٹ کاآڈٹ کرواناچاہئے، باقی جماعتوں کےمقابلےمیں جماعت اسلامی نےالیکشن پراربوں روپےخرچ کیاہے۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ ن لیگ اورجےیوآئی مرتضیٰ وہاب اورسلمان مرادکوووٹ دیں گے ، 15جون کی رات پیپلزپارٹی جشن منائےگی، سمندری طوفان نہ آیا توسی وی یوپرجشن کریں گے۔