کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا حل سخت لاک ڈاؤن نہیں کرفیو ہے، وزیراعظم اورپی ٹی آئی یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ کورونا خطرناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ صورتحال کا حل سخت لاک ڈاؤن نہیں کرفیو ہے، موجودہ صورتحال میں کرفیولگانابھی انتہائی مشکل ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ پہلےدن سےکہہ رہےتھےسخت لاک ڈاؤن کرومگروزیراعظم نہ مانے، وزیراعظم اورپی ٹی آئی یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ کورونا خطرناک ہے۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا وزیراعظم صاحب کورونا جان لیوا ہے فلو نہیں، ہم جب بھی سختی کرتے ہیں تو وزیراعظم نرمی کےبیان دیتے ہیں، ہم جب سختی کرتے پی ٹی آئی کہتی ہے پاکستان میں سی کلاس وائرس ہے
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی سختی کریں توسپریم کورٹ نےکہاہفتہ،اتوارکوبھی دکانیں کھولو، کہا گیاخلاف ورزی کرنے پردکانیں بھی سیل نہ کرو، ہم جائیں تو کہاں جائیں۔
سعید غنی نے مزید کہا وزیراعظم،پی ٹی آئی،سپریم کورٹ چیف جسٹس کاالگ الگ مؤقف ہے ، ہم کہتے تھے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہوگی اوروہ وقت آنےوالا ہے۔