ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

’اللہ کرے ڈالر 100 اور پیٹرول 50 روپے ہوجائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ اللہ کرے ڈالر 100 اور پیٹرول 50 روپے فی لیٹر ہوجائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رہنما سعید غنی نے ن لیگ پر لفظی وار کرتے ہوئے کہا کہ لیگی قیادت ڈیل کرکے وطن واپس آرہی ہے، سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کا واحد حل انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کرے ڈالر سو روپے سے نیچے آجائے اور پیٹرول پچاس روپے فی لیٹر ہوجائے لیکن کیا ان بنیادوں پر کہہ دیں گے کہ ملک میں الیکشن کی ضرورت نہیں، یہ نہیں ہوسکتا۔

سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ میں ووٹ بینک نہیں، چوں چوں کے مربہ سے ڈر کر پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی کی گئی تھی۔

اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں