کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کلاس6 اوراس سےآگےکی تمام کلاسزکو جاری رکھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے وفاقی وزیر تعلیم کی زیرصدارت این سی اوسی اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ اس سال بغیرامتحانات کلاسز میں بچوں کوپروموٹ نہیں کیاجائےگا، ہماری تجویز ہےتمام تعلیمی ادارےبندنہ کئےجائیں۔
سعیدغنی کا کہنا تھا کہ پرائمری اسکولزجس میں انرولمنٹ73فیصدہےاسکوبندکیاجائے جبکہ کلاس6 اوراس سےآگےکی تمام کلاسزکو جاری رکھاجائے۔3
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ نویں سے12ویں کےامتحانات مئی جون میں لینےکافیصلہ نہ کیاجائے، امتحانات کوہولڈکیاجائے اور آئندہ کی صورت حال کودیکھ کربعدمیں فیصلہ کیاجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹےنجی اسکولزکوبینکوں سےآسان شرائط پرقرض فراہم کئےجائیں، اس قرض پرسودوفاقی حکومت ادا کرے، حکومتی قرض دینےسےنجی اسکولزمعاشی بدحالی کاشکارنہیں ہوں گے۔
سعیدغنی نے مزید کہا کہ اسکولوں کےساتھ ٹیوشن وکوچنگ سینٹرز کوبھی شامل کرناچاہیے جبکہ غیر تدریسی سرگرمیاں تعلیمی اداروں میں بندکرنی چاہئیں۔
یاد رہے حکومت نے 26 نومبر سے 10 جنوری تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا اور کہا حالات بہتر ہونےپر11جنوری سےتعلیمی ادارےکھولےجائیں گے۔