ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کررہے ہیں، سعید غنی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما اور صوبائی وزیر افرادی قوت سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم عمران خان بننے کی کوشش کر رہے ہیں، یاد رکھیں کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو نہ تعلیمی اداروں میں امن پسند ہے نہ کراچی کی ترقی ان کو ہضم ہوتی ہے۔

میئر کراچی کے حوالے سے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم سن لیں کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا، پیپلزپارٹی کا میئر کراچی کے شہریوں کی بے مثال خدمت کرے گا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی کے عوام نے خدمت کی بنیاد پر پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے، جب آمر حکومت میں آتے ہیں تو کراچی جماعت اسلامی کو بخشش میں دے دیا جاتا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کراچی میں منافرت کی سیاست کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں