اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما سعیدغنی نے عابد شیر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد شیر سر پر بال اگوانے کے بجائے دماغ کا علاج کراتے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما سعیدغنی نے عابد شیر علی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیگی وزرا کا دماغی توازن بگڑنا فطری بات ہے، عابد شیرسرپربال اگوانےکےبجائےدماغ کا علاج کراتے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ جاتی امرا مافیا میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔
اس سے قبل انکا کہنا تھا کہ ماردھاڑ اورظلم کرنےوالوں کو کراچی والوں نے مسترد کردیا ہے، فاروق ستار کے متعلق کبھی دہشتگردی کی بات نہیں سنی، کامران ٹیسوری جہاں جاتے ہیں تباہی مچاتے ہیں۔
مزید پڑھیں : شرجیل میمن ،ایان علی،عزیربلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی؟عابد شیرعلی
یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کیس 2ماہ میں نمٹانے کی باتیں ہوتی ہیں، شرجیل میمن ،ایان علی، عزیر بلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی، حصول انصاف کی بات ہےتوڈاکوؤں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔
انکا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے کرپشن کے کیسز کیوں نہیں کھلتے، عزیربلوچ کی جے آئی ٹی کےمطابق ہزاروں لوگوں کوماراگیا، اس ملک میں صرف ایک ہی خاندان سے پوچھ گچھ ہورہی ہے۔
عابد باکسر کے حوالے سے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عابد باکسرپرویزمشرف اورآصف زرداری کےدورمیں تھا، عابد باکسر جیسی باتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔