کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان میں اتحاد ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاکستان ان 2017 میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کراچی میں بھرپور دھاندلی کرکے سیٹیں لی جاتی تھیں، سب کو پتا ہے کہ ایم کیو ایم کس طرح اکثریت حاصل کرتی تھی، مگر اس بار ایسا نہیں ہوگا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پی ایس پی اور ایم کیوایم پاکستان میں اتحاد ہوگا، لیکن جس طرح پہلے انتخابات میں نتائج تبدیل کیے جاتے تھے، 2018 میں ایسا نہیں ہوگا، اس بار دھاندلی ممکن نہیں۔
نثاراورنوازالگ نہیں ہوں گےایک دوسرے کی کمزوریاں جانتے ہیں، سعید غنی
سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ماضی جیسا ماحول نہیں ہوگا، انھوں نے دعویٰ کیا اگلے انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی سے اکثریت حاصل کرے گی اور ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی کئی سیٹوں سے محروم ہونا پڑے گا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔