تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی میں کسی بھی وقت بلدیاتی الیکشن ہو سکتے ہیں، سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں کسی بھی وقت بلدیاتی الیکشن ہو سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے لیاری میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملتان اور کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کو ہرایا۔

سعید غنی نے کہا کہ شہر میں کسی بھی وقت بلدیاتی انتخاب ہو سکتے ہیں جس میں لیاری سمیت کراچی بھر سے پیپلز پارٹی کے نمائندے جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بتائیں لیاری کل بھی بھٹو کا تھا اور آج بھی بھٹو کا ہے، 2018 کے الیکشن میں لیاری کے لوگوں کا مینڈیٹ چوری ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 30 نومبر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر نشتر پارک میں یومِ تاسیس کا جلسہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -