جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پیپلزپارٹی کو جلسے کی اجازت مل گئی، تصادم سے گریز کرنا چاہیے، سعید غنی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے، ہم تصادم کی طرف نہیں جانا چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جلسے کے لیے 4 مئی کو درخواست جمع کرائی تھی جب کہ 3 مئی کو ڈپٹی کمشنر کو فون کر کے جلسے کے حوالے سے معلومات لی تھیں اور 5 مئی کو جلسہ گاہ کا دورہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 12 مئی کو جلسہ مزار قائد پرکرنے کا اعلان کیا تھا، انھیں اعلان شدہ جگہ پر جلسہ کرنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کا جلسہ خراب کرنے کے لیے تصادم کی جانب جایا جا رہا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیس کو بتایا تھا، انھیں پتا ہونا چاہیے اجازت پولیس نہیں ڈپٹی کمشنر دیتا ہے۔ ضابطے کے مطابق ڈپٹی کمشنر پولیس سے رپورٹ طلب کرتا ہے۔ ہمیں ڈپٹی کمشنر نے بتایا تھا کہ کسی جماعت نے کسی بھی جلسے کے لیے درخواست نہیں دی۔

- Advertisement -

سعید غنی کا کہنا تھا کہ آج صبح تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا تھا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے جلسے کی جگہ تبدیل کرلے لیکن ہم 12 مئی کی مناسبت سے جلسے کی تاریخ اور جگہ تبدیل نہیں کرسکتے۔

پی ٹی آئی نے کراچی میں فسادات کا خدشہ ظاہر کردیا، رینجرز سے مدد مانگ لی

انھوں نے کہا کہ اجازت سے پہلے بینر پر تاریخ چھپوانا تحریک انصاف کی غلطی ہے، تحریک انصاف میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہنگامہ چاہتے ہیں، کوئی غنڈہ گردی کر کے جلسہ کرنا چاہے تو ان کو روکنا میرا کام نہیں، ہم سیاسی کارکن ہیں تصادم کی جانب نہیں جانا چاہتے۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے 12 مئی کو ایک ہی مقام (حکیم سعید گراؤنڈ) پر جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث دونوں جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں میں تناؤ میں نظر آرہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں