جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

موت کی جھوٹی خبروں کے بعد کیا ہوا تھا؟ سعیدہ امتیاز نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز کا کہنا ہے کہ لوگوں نے میری موت کی جھوٹی خبروں کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا جس پر افسوس ہوا۔

اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور اپنی موت کی جھوٹی خبروں سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ’کل میں پہلی مرتبہ گھر سے نکلی ہوں اس سے پہلے کمرے میں بند تھی، لوگوں نے ٹرول بہت کیا کہا گیا کہ پبلسٹی کے لیے یہ سب کیا ہے کوئی بھی بیوقوف رمضان کے مہینے میں اپنی پروفائل سے ایسی کوئی خبر پبلسٹی کے لیے نہیں کرے گا۔‘

سعیدہ امتیاز نے بتایا کہ ’جو ہوا اللہ کو پتا ہے میری فیملی اور آس پاس کے لوگوں کو پتا ہے لیکن اس سے ایسا محسوس ہوا کہ میں ابھی تک دماغی طور پر نارمل نہیں ہوئی۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت میری بہن کا میسج آیا اور پوچھنے لگیں کہ یہ کیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’بعد میں کچھ چیزوں پر ہنسی بھی کیونکہ لوگوں کے جو تبصرے تھے کوئی کہہ رہا تھا کہ ہم سعیدہ کو اس لیے کال نہیں کررہے کہ پتا چلا کہ وہاں قتل کا کیس نہ ہو اور ہم کال کریں گے تو پتا چل جائے گا۔‘

سعیدہ امتیاز کا کہنا ہے کہ لوگ گھر کے باہر آئے ہوئے تھے میں رو رہی تھی، اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے سچ میں کچھ ہوگیا ہو۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھائی امریکا میں ہوتے ہیں ان سے کہا کہ امی کو کال کرکے سب بتادو پھر بھائی نے سب کو بتایا کہ یہ خبر جھوٹی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سعیدہ امتیاز انتقال کرگئی ہیں جس بعد ان کے منیجر نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا بعدازاں سعیدہ امتیاز نے بھی ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں