کراچی : سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہلکاروں کی نشانہ بازی کی مہارت کو نکھارنے کا اہتمامکیا گیا، جدید طرز کے شوٹنگ سیمولیٹر سسٹم کا افتتاح کردیا گیا۔
شوٹنگ سیمیولیٹر سسٹم کے افتتتاح کے موقع پر امریکی قونصل جنرل ، آئی جی سندھ اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔
سندھ پولیس نے امریکی قونصل جنرل کو نشانہ بازی سکھائی اس موقع پر آئی جی سندھ سید کلیم امام اور صوبائی وزیر ناصر شاہ نے بھی نشانہ بازی کی، شوٹنگ سیمیولیٹر سسٹم پر دشمنوں کو نشانہ بناتے دہشت گردوں کو مار گراتےامریکی قونصل جنرل اس موقع پر برجوش نظر آئیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے امریکہ پاکستان بالخصوص سندھ پولیس کے ساتھ ہمیشہ مشترکہ کوششوں کو جاری رکھے گا۔
امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے کوئک رسپانس کے باعث چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہوا۔ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جان دینے والے پولیس جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پرنسپل سعید آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کا کہناہے کہ سندھ پولیس کے پاس تیس سیمولیٹر سسٹم ہیں جس میں سے پانچ صرف سعید آباد پولیس ٹریننگ سنٹر میں ہیں۔