جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ناہید خان نے بینظیرقتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بےنظیر بھٹو قتل کیس میں پیپلزپارٹی کےناراض مرکزی رہنماؤں ناہید خان اور ان کے شوہر صفدر عباسی نے فریق بننے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان ناہید خان کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کل ناہید خان درخواست دائر کریں گی۔

درخواست میں بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید الرحمان سمیت دیگر گواہوں کے بیانات کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کی استدعا کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق ناہید خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے ڈرائیور نے مجھ پر الزام لگایا ہے ،کل عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ حاصل کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سے استدعا کرینگے کہ ہمیں سناجائے ۔

یاد رہے کہ ناہید خان اورصفدر عباسی نےبےنظیر بھٹو قتل کیس میں  گزشتہ سات سال سے اپنا بیان دینےاور مقدمے میں فریق بننے کا اعلان کررکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں