اسلام آباد: اثاثے چھپانے پر وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے خلاف کیس کی سماعت کیپٹن صفدر کی غیر حاضری پر 9 اگست تک ملتوی کردی الیکشن کمیشن نے اگلی سماعت پر کیپٹن صفدر سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جائیداد سے متعلق نامکمل کاغزات جمع کرانے اور مبینہ طور پر اثاثہ جات چھپانے کے کیس کی سماعت کی ،الیکشن کمیشن میں کیپٹن صفدر کے خلاف درخواست نوابزادہ صلاح الدین نے دائر کی تھی تا ہم کیپٹن صفدر کی جانب سے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا
مزید جانیے : مریم نوازکے اثاثے کیوں چھپائے، کیپٹن صفدرالیکشن کمیشن میں طلب
الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر عباسی کی سماعت کے موقع پر غیر حاضری کے باعث اب 9 اگست تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی 9 اگست تک لیے ملتوی کردی۔
الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مدعی نوابزادہ صلاح الدین نے کہا کہ وہ مانسہرہ سے سماعت کے لیے آ سکتے ہیں لیکن کیپٹن صفدر وزیراعظم ہاؤس سے نہیں آ سکتے،مجھے الیکشن کمیشن سے انصاف کی توقع ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر کی پٹیشن جھوٹ پر مبنی ہے، تحریک انصاف عوامی مینڈیتٹ پر شب خون مارنے کے بجائے 2018 میں ہونے والے جنرل الیکشن کے انتخابات کی تیاری کرے۔