جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

کراچی میں سیف سٹی کیمروں سے کارروائیوں کا آغاز، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں سیف سٹی کیمروں سے کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا، آرام باغ کی حدود میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کیمرے کی جانب سے فیک نمبر پلیٹ الرٹ جاری ہوا، کار ڈرائیور کو گرفتار کرکے آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ کراچی میں سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے یہ پہلی کارروائی ہے۔

سیف سٹی پراجیکٹ اور کچے میں آپریشن سے متعلق اہم فیصلے

ڈی جی سیف سٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرداخلہ سندھ کی جانب سے میٹنگ کی گئی تھی، میٹنگ میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ایکشن کے احکامات دیے گئے۔

آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ سیف سٹی کے ذریعے قانونی کارروائیوں کا حکم بھی دیا گیا، آئی جی سندھ اور ڈی جی سیف سٹی کو براہ راست حکم جاری کیا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جو کیمرے لگ چکے ہیں ان کو فوری آپریشنل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کیمروں سے مجرمانہ سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی مل کر کام کرے۔

کراچی سیف سٹی پراجیکٹ پر کام شروع ، جدید ترین پول نصب

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں