اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سیف گیمز : بلوچستان کے دو نوجوانوں نے تائیکوا نڈو میں سونے کے تمغے جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

کھٹنمنڈو : نیپال میں تیرہویں سیف گیمز کے دوران تائیکوا نڈو میں سونے کا تمغہ جیتنے والے بلوچستان کے بیس سالہ شاہ زیب خان شاہوانی اور ہارون خان ترین کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں منعقد ہونے والے تیرہویں سیف گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

ان نامور ایتھلیٹس کا نام شاہ زیب خان شاہوانی اور ہارون خان ترین ہے، ان دونوں نوجوانوں کا تعلق بلوچستان سے ہے، تین گولڈ، سات سلور اور چار برونز میڈلز جیت کر انہوں نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیئے۔

حال ہی میں نیپال میں ہونے والے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں بلوچستان کے دوسپوتوں شاہ زیب خان شاہوانی اور ہارون خان ترین نے نہ صرف اپنے صوبے بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے۔

بلوچستان میں اس کھیل کے کوچ محمد عیسی کاکڑ کا کہنا ہے انہیں اپنے شاگردوں پر فخر ہے، تین گولڈ، سات سلور اور چار برونز میڈلز جیت کر ان کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہو گیا ہے۔ شاہ زیب خان شاہوانی کا کہنا تھا کہ صلاحیت محنت کی محتاج ہے جبکہ اس میں نکھار استاد پیدا کرتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کوئٹہ کی نمائندہ عطیہ اکرم کے مطابق تائیکوا نشو دیکھنے میں تو مارشل آرٹ جیسا کھیل ہے مگر درحقیقت یہ مارشل آرٹ سے بلکل الگ ہے اس کی اپنی ایک حثیت ہے۔

بلوچستان دوسرے صوبوں سے کسی طرح پیچھے نہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں سے تعلق رکھنے والے ہونہار کھلاڑیوں کی حکومتی سطح پر سر پرستی اور حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ صوبے کا ٹیلنٹ کھل کر سامنے آسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں