ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سانحہ صفورا، 2اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے کیس کی پیروی سے معذرت کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سانحہ صفورا کیس کی پیروی کرنے والے 2 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر استعفیٰ دیدیا ہے۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر محمد خان برڑو اور مبشر مرزا نے سانحہ صفورا کیس میں سندھ سرکار کی جانب سے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا.

رواں برس اگست میں سندھ حکومت کی جانب سے محمد خان بریرو اور مبشر مرزا پر مشتمل 2 رکنی وکلاء کی ٹیم صفورہ کیس کی سماعت کے لیے مقرر کی تھی، جو اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بطور پراسیکیوٹرز فرائض سرانجام دے رہے تھے.

دونوں وکلا نے اپنے استعفے میں مقدمات کی پیروی سے انکار کی وجہ سیکیورٹی کی عدم فراہمی اور یقین دہانی کے باوجود طے شدہ معاوضے کی عدم ادائیگی بیان کی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے صفورا میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملہ کے نتیجے میں 45 افراد کو ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد قانون نافذ کرنے کے والوں اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے صفورا بس حملہ میں ملوث طاہر حسین منہاس عرف سائیں، سعد عزیز عرف ٹن ٹن، اسد الرحمٰن عرف مالک، حافظ ناصر عرف یاسر اور محمد اظہر عشرت عرف ماجد کو گرفتار کیا تھا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں