جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

ایسا شوہر چاہتی ہوں جو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائے اور پاؤں دبائے، سحر ہاشمی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ سحر ہاشمی نے ہونے والے شوہر میں منفرد خوبیوں کا ہونا لازمی قرار دے دیا۔

سحر ہاشمی نے ایک یوٹیوب چینل کے ساتھ گفتگو میں اُن خوبیوں کے بارے میں کھل کر بات کی جو ان کے ہونے والے شوہر میں ہونی چاہئیں۔

ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے شوہر میں کیسی خوبیوں چاہتی ہیں؟ جس پر انہوں نے ازرائے مذاق کہا کہ میرے خیال میں وہ مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائے اور پاؤں دبائے۔

یہ بھی پڑھیں: سحر ہاشمی کا محبت میں دھوکا کھانے کا انکشاف

سحر ہاشمی نے کہا کہ میرے شریک حیات کو اچھی چائے بنانا آتی ہو، وہ پرسکون رہنے والا شخص ہونا چاہیے کیونکہ میں ایک جذباتی لڑکی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر مجھے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو میں غصے میں آ کر جذباتی ہو جاتی ہوں لہٰذا چاہتی ہوں کہ ہونے والا شوہر پرسکون اور ذہین ہو تاکہ وہ میری پریشانیوں کو حل کر سکے۔

محبت میں دھوکہ کھانے کا انکشاف

گزشتہ ماہ نجی ٹی وی کے شو میں سحر ہاشمی نے محبت میں دھوکہ کھانے کا انکشاف کیا تھا۔ نوجوان اداکارہ کا کہنا تھا کہ کم عمری میں انہیں ایک طرح سے محبت میں دھوکہ ملا جس شخص کو وہ پسند کرتی تھیں انہوں نے ان سے محبت کرنے سے انکار کیا۔

سحر ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسکول میں تعلیم کے دوران انہیں خود سے زائد العمر شخص سے محبت ہوگئی، انہیں وہ پسند آیا تو اداکارہ نے ان سے اظہار کیا لیکن وہ نہ مانے، اس شخص نے انہیں جواب دیا کہ وہ ابھی بہت کم عمر ہیں، اس لیے ان کے درمیان تعلقات استوار نہیں ہو سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں