پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اتنی رقم نہیں ملتی کہ گھر کا کچن بھی چل سکے۔
معروف اداکارہ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں اس دوران انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز سمیت ذاتی زندگی کے موضوعات پر کھل کر بات کی۔
صحیفہ جبار خٹک کا شوبز کی آمدنی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں میں اتنے بھی پیسے نہیں ہیں کہ آپ کا کچن صحیح معنوں میں چل سکے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اگر کوئی ڈرامہ ایسا ہے جو 4 سے 6 مہینے تک شوٹ ہو رہا ہے تو اس کے چیک بھی اسی دوران آتے ہیں اور پھر یہ معاوضہ قسطوں میں دیا جاتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے صرف ڈراموں پر انحصار کرنا پڑے تو میرا کچن نہیں چل سکتا۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ ذہنی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں تھیں۔
انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ایک وقت تھا جب ڈپریشن کی وجہ سے دل کی دھڑکن کم ہوچکی تھی اور دوران سفر فضائی میزبانوں کو بتادیا تھا کہ اگر میں بیہوش ہوجاؤں تو یہ نہ سمجھا جائے کہ مر گئی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت وہ ایک وقت میں تیس گولیاں تک کھاتی تھیں۔
عامر خان کا گھر گرانے کے احکامات جاری
اداکارہ کے مطابق 2013 سے انہیں وقتاً فوقتاً ڈپریشن کے دورے پڑتے تھے لیکن وہ انہیں سمجھنے سے قاصر تھیں لیکن جب ان کا ڈپریشن شدید ہوگیا تو ان سے صبر نہ ہوا اور انہوں نے اس پر بات کرنا شروع کی۔