ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

کراچی کے مقابلے میں لاہور کے کھانے بہت بُرے ہیں، صحیفہ جبار

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کراچی کے مقابلے میں لاہور کے کھانوں کو بُرا قرار دے دیا۔

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ یہ بتائیں کہ کراچی کے کھانے کتنے اچھے ہیں اور لاہور کا کھانا اچھا ہے یا کراچی کا؟

- Advertisement -

صحیفہ جبار نے کہا کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی کے کھانے بہت اچھے ہیں، نہاری اور پائے کراچی میں بہت اچھے ہیں جبکہ لاہور کے کھانے بہت بُرے ہیں۔

میزبان نے کہا کہ لاہور کی ایک بٹ کڑاہی مشہور ہے جس پر اداکارہ نے کہا کہ بس وہی اچھی ہے، میزبان نے کہا کہ بٹ کراہی بھی اچھی نہیں ہے میں ایک مرتبہ کھانے گیا تو اس میں سے مکھن کی ہیک آرہی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ کراچی والو! مکھن کی خوشبو ہوتی ہے ہیک نہیں اور بٹ کراہی تھال میں کھانے کا مزہ ہی الگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوہر کا تعلق لاہور سے ہے لیکن ان کے والد کی زندگی کراچی میں گزری ہے، وہ اردو اسپیکنگ تھے لیکن شوہر کی پیدائش لاہور میں ہوئی۔

صحیفہ جبار نے بتایا کہ شوہر کے والد کے رشتے دار کراچی سے اور اردو اسپیکنگ ہیں جبکہ ان کی والدہ کی سائیڈ پنجابی، سرائیکی زبان بولتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ اور والد سرائیکی، پنجابی بولتے ہیں جبکہ میرا آبائی تعلق خانیوال ہیں میں پنجابی سرائیکی زبان سمجھ لیتی ہوں لیکن روانی سے بول نہیں سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں