بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

صحیفہ جبار سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کس خوف سے نہیں لگاتیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی اور فیملی کی تصاویر سوشل میڈیا پر نہ لگانے کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

صحیفہ نے نجی ٹی وی کے شو میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی جہاں میزبان اشنا شاہ نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے کبھی اپنے شوہر کی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر نہیں لگائی تو اس کی کیا وجہ ہے، اس کے جواب میں اداکارہ صحیفہ جبار بتایا کہ ہماری شادی ایک وائرل شادی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ شادی پر ہوا یہ کہ انڈسٹری کے تین چار دوستوں کو آنا تھا، پھر یہ ان تین چار سے آٹھ لوگوں کو پتا چلا، جب انڈسٹری کے لوگ آئے تو باقی فیملی کے لیے یہ ایک خوشی اور حیرت کی بات تھی۔

صحیفہ جبار نے کہا کہ اس وجہ سے شادی کی پکچرز وائرل ہوتے ہوتے وہ کافی بڑا ہوتا چلا گیا، اس کے بعد مجھے کئی شوز پر بلایا گیا، مگر میرے میاں نے صاف منع کردیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بھی اسی سوچ کی حامل تھی کہ کہیں پر جاکر اپنے شوہر کو بٹھا کر رکھوں، جو کرتے ہیں یہ ان کےلیے اچھا ہوتا ہوگا، مگر ہم اس طرح کے نہیں تھے۔

صحیفہ جبار نے بتایا کہ شروع میں ہم پھر بھی تصاویر لگالیتے تھے لیکن پھر وقت کے ساتھ مجھے پتا چلا اور مجھے ان چیزوں سے بہت ڈر لگتا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ اگر زندگی میں کل کو کچھ غلط ہوتا ہے تو وہ جو تصاویر نکلتی ہیں اور پرانی پکچرز آتی ہیں نئی پکچرز آتی ہیں۔

یہ ساری تصاویر جڑتی ہیں اور ہیڈ لائن بنتی ہیں تو میں نہیں چاہتی ہوں کہ کسی بھی طرح کا ٹراما کسی بھی فیملی کو گزارنا پڑے جبکہ نظر بھی اس کی ایک بہت بڑی وجہ تھی کہ تصویر نہیں لگاتی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں