شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی ریمبو اور صاحبہ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صاحبہ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں ریمبو سے کوئی بات پوچھتی ہیں پھر ان پر غصہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ویڈیو میں صاحبہ کہتی ہیں کہ ’ایک بات پوچھو جب میں نہیں تھی تو آپ کا سر کون دباتا تھا۔؟‘
ریمبو افسردگی کے عالم میں کہتے ہیں کہ ’جب سر میں درد بھی نہیں ہوتا تھا۔‘
View this post on Instagram
صاحبہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
اس سے قبل انٹرویو میں ریمبو نے بتایا تھا کہ میرے والدین بہت سادہ لوگ تھے لہٰذا وہ بہو کے طور پر اداکارہ کو لانے سے گھبرا رہے تھے لیکن اہلیہ نے شاندار انداز میں ذمہ داریاں نبھا کر والدین کے بھی دل جیت لیے۔
View this post on Instagram
پروگرام کے دوران انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ انہیں اچھا بنانے میں اہلیہ کا بھی ہاتھ ہے، ورنہ وہ بہت غلط فیصلے کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے انہیں اپنی ساس اور ماضی کی مقبول اداکارہ نشو کی 6 سال تک منتیں کرنی پڑیں، تب جا کر ساتویں سال ان کی شادی ہوئی۔
View this post on Instagram
ریمبو نے صاحبہ کی والدہ اداکارہ نشو کی بھی تعریفیں کیں تھیں اور کہا تھا کہ انہوں نے اتنی بڑی اداکارہ ہونے کے باوجود اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کی، انہیں امور خانہ داری سکھائی۔
واضح رہے کہ صاحبہ اور جان ریمبو کی شادی 1997 میں ہوئی اور ان کے دو بیٹے احسن اور زین ہیں۔