ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

صاحبہ اور ریمبو اپنے گھر کیلئے سبزی کیوں نہیں خریدتے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کفایت شعاری زندگی کو بہتر انداز میں گزارنے کا کامیاب طریقہ ہے جبکہ فضول خرچی انسان کو بربادی کی حد تک لے جاتی ہے، لہٰذا اپنے گھریلو اخراجات کو جتنا ممکن ہوسکے کنٹرول کرنا چاہیے، جس کا مظاہرہ صاحبہ اور  ریمبو کرتے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور کفایت شعاری سے اپنے گھریلو اخراجات کو کنٹرول کرنے کا طریقہ بتایا۔

اس موقع پر اداکار افضل خان جان ریمبو ان کی اہلیہ صاحبہ ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل اور اداکارہ فریدہ شبیر نے بتایا کہ زندگی میں کس موقع پر کس طرح بچت کی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ باغبانی بچت کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ہم نے اپنے گھر میں پھولوں کے ساتھ ساتھ سبزیاں وغیرہ لگائی ہیں۔

اس موقع پر ریمبو نے بتا کہ اس سیزن میں ہم نے بینگن بازار سے نہیں خریدے اپنے گھر میں لگے ہوئے ہی توڑ کر پکائے۔

اداکارہ فریدہ شبیر نے بتایا کہ میرے گھر میں بھنڈی کے پودے ہیں میں نے بھی بازار سے بھنڈی خرید کر نہیں پکائی۔ گاڑی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ گھر کے کاموں کیلیے موٹر سائیکل خرید رکھی ہے کیونکہ بازار جانے کیلیے گاڑی پر جانا بھی فضول خرچی ہے۔

معروف ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ایسا ٹرنک رکھا ہوا ہے جس میں میں سیل میں لگی ہوئی اشیاء کپڑے برتن وغیرہ خرید کر رکھتی ہوں تاکہ کسی تقریب میں تحفہ دینے کیلیے سامان گھر میں ہی موجود ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں