منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

’صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار والد سے ملاقات‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے والد سے پہلی بار ملاقات کی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صاحبہ افضل نے والد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

صاحبہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی میں پہلی بار والد سے ملاقات ہوئی۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جس پر مداح ان سے سوال کررہے ہیں کہ کیوں آپ کی والد سے پہلی بار ملاقات ہوئی۔‘ جبکہ کچھ مداح کہہ رہے ہیں ’آپ کی آنکھیں بالکل والد کی طرح ہیں۔‘

واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں صاحبہ نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی کیونکہ میری پیدائش سے پہلے ہی میرے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی مجھ سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی اُن کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا بچپن میرے نانا کے گھر گُزرا کیونکہ والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور والد نے چھوڑ دیا تھا تو اسی لیے میں اپنے نانا نانی ماموں وغیرہ کے زیادہ قریب تھی۔

صاحبہ کا کہنا تھا کہ میں جب 10 سال کی ہوئی تو میری والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی اور میرے سوتیلے والد نے مجھے اپنی آخری سانس تک پیار دیا، اُنہوں نے سگے باپ سے بڑھ کر مجھے محبت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے سوتیلے والد پیشے سے پائلٹ اور زمیندار تھے اور 5 سال قبل ہی اُن کا انتقال ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں