جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

میں نے کئی سال تک نیا سوٹ نہیں خریدا، اداکارہ صاحبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان (جان ریمبو) کی اہلیہ صاحبہ نے اپنی شادی شدہ کامیاب زندگی کے بارے میں پہلی بار ذاتی نوعیت کی باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں انہوں نے بطور مہمان شرکت کی اور اپنی شادی سے متعلق بتایا کہ وہ شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی کو کس طرح لے کر چلیں، اس موقع پر ٹیلی وژن کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے بھی اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں شادی سے پہلے بھی تھوڑی بہت میچور تھی اور زندگی کی تلخ حقیقتوں سے واقف تھی اور کچھ دور اندیش بھی تھی۔

- Advertisement -

اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد آنے والی زندگی کی پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا حالانکہ مجھے ڈرایا بھی گیا کہ ہم دونوں کے خاندانوں میں بہت فرق ہے نبھا نہیں پاؤ گی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد کے دنوں میں فلمیں بہت خراب اور ولگر بن رہی تھیں تھیٹر کا حال اس سے برا تھا، تو میں نے افضل کو سختی سے منع کیا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے تھیٹر میں کام نہیں کرنا، جس کی مجھے بہت بڑی قیمت چکانا پڑی۔

صاحبہ نے بتایا کہ میں نے کئی سال تک گھر کیلیے کوئی نئی چیز تک نہیں خریدی اور اپنے لیے بھی کوئی نیا سوٹ نہیں خریدا، انہوں نے کہا کہ میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ اپنا گھر بسانے کیلئے میں نے بہت محنت اور صبر کیا اور شوہر نے بھی بھرپور ساتھ دیا کیونکہ اگر میری محنت اور قربانیوں کو تسلیم نہ کیا جاتا تو میں ایسا کبھی نہ کرپاتی۔

اس موقع پر معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے بھی اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ناظرین کو بہت سی باتیں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں تو شادی کا لڈو کھا کر بہت عرصے تک پچھتائی مگر شادی کے بعد سب سے خوبصورت چیز جو مجھے ملی وہ میرے بچے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں