شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر ایک اداکار کو تھپڑ مار دیا۔
اداکارہ صاحبہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے پوچھا کہ سیٹ پر کبھی کسی سے لڑائی ہوئی ہے؟
انہوں نے بتایا کہ ایک اداکار ہے جس کا نام میں بھول گئی ہوں کیونکہ انہوں نے کام جاری نہیں رکھا۔
صاحبہ نے کہا کہ میرے ساتھ اس فلم میں فیصل قریشی ہیرو تھے، ہم ایک گانے کی شوٹنگ کررہے تھے جس گانے میں اس اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل کو جلا رہی ہوں۔
اداکارہ کے مطابق وہ اداکار زیادہ اوور ایکٹنگ کررہا تھا جب کیمرا آن ہوا اور اس نے اوور کیا تو میں نے اسے تھپڑ مار دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے تھپڑ مارا تو وہ گر گیا اس وقت چھوٹے کیمرے ہوتے تھے ہوسکتا ہے کہ فیصل قریشی وہ ویڈیو ہو کیونکہ وہ ویڈیو بنا رہا تھا۔
صاحبہ نے کہا کہ آج بھی جب فیصل قریشی مجھ سے ملتے ہیں تو ہمیں وہ تھپڑ کی گونج یاد آجاتی ہے۔