سابق ویمن کرکٹر ثنا میر نے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس سے صاحبزادہ فرحان کہہ رہے ہیں مجھے اوپنر کے طور پر موقع دو، میں کارکردگی دکھاؤں گا۔
نجی چینل کے اسپورٹس پروگرام میں ثنا میر نے پشاور زلمی کے خلاف صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ سنچری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ اننگز ہوتی ہیں جو کبھی کبھی آپ کو اپنے کیریئر میں درکار ہوتے ہیں، اس کے بعد آپ کا خود پر یقین پختہ ہوجاتا ہے اور امید ہے کہ صاحبزادہ فرحان کےلیے یہ وہی اننگز ہو۔
انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت زیادہ پرفارم کیا ہے، بعض دفعہ کرکٹر بڑے پلیٹ فارم پر اس طرح کی پرفارمنس نہیں دے پاتے، پھر جب انھیں پاکستان کےلیے کھیلنے کا موقع ملا تو وہ بھی پانچ نمبر پر ملا تھا۔
انھیں موقع ملا تو ان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کردیا گیا، تاہم اب جس طرح کی اننگز انھوں نے کھیلی ہے، تو اب یہ کہہ رہے کہ ہیں مجھے موقع دو گے تو بطور اوپنر دو میں یہ کرکے دکھا سکتا ہوں۔
جب آپ اتنے بڑے پلیٹ فارم پر پرفارم کردیتے ہوئے تو آپ کا خود پر یقین بڑھ جاتا ہے، آپ کی پرفارمنس عالمی سطح کے اسٹیج پر ہو تو پھر اعتماد مختلف ہوتا ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا