جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

صاحبزادہ حامد رضا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھنے پر رضامند

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھنے پر رضامند ہوگئے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، فضل الرحمان سے سیاسی اتحاد کا فیصلہ محمود اچکزئی کریں گے، پنجاب حکومت کی ٹک ٹاک پرفارمنس بھی بدترین ہے۔

انھوں نے کہا کہ مفت بجلی کا اعلان کرنے والی حکومت نے ظالمانہ ٹیکس لگا دیے، نااہل قیادت نے معیشت کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے۔

- Advertisement -

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومتی سرپرستی والے ذخیرہ اندوزوں نے گندم بحران کی سازش تیارکرلی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا۔

دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف نے 5 رہنماؤں کے نام دیے ہیں جن میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر رؤف حسن، شبلی فراز اور عمر ایوب شامل ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جماعت کی مجلس شوریٰ نے پی ٹی آئی کے رابطوں کا جائزہ لیا ہے، پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو خوش آمدید کہیں گے ہم مثبت رویوں پر قائم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں