بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

اگر بات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، حامد رضا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ اگر بات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، ہم سڑکوں کے لوگ ہیں سڑکوں پرآئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام الیونتھ آور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد رضا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت کی تھی، ہم سمجھتےہیں ٹرمپ انتظامیہ اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کےقوانین اورعوام کےذریعےباعزت بری ہوں گے ، جس بانی پی ٹی آئی کےنام پر کاٹا لگایا تھا ان کی کمیٹی کیساتھ مذاکرات کیے گئے، ہمیں کہا گیا اس ملک میں بھی نہیں رہ پائیں گے ہم سے مذاکرات کیے گئے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ 6 ماہ کہاں 2،3 ماہ کی بات ہے، بانی پی ٹی آئی جیل سے باہرہوں گے، کچھ مشاہدات اورکچھ اطلاعات کےمطابق بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا کہ مذاکرات کی چوتھی نشت مشروط ہے، حکومت جوڈیشل کمیشن بناتی ہےتوٹی اوآرز کےلیےچوتھی نشست ہوسکتی ہے، حکومت جواب الجواب دینا چاہتی ہے تو پھر ہم چوتھی نشست کے موڈ میں نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت 2014 پر جانا چاہتی ہے تو ہم نواز شریف ڈیل معاملےپرجائیں گے، 2014 کے بعد بھی دھرنے ہوئے ہیں ہم اس پر بھی جائیں گے، ہم اصغرخان کیس پر بھی جائیں گے، 2014 پر جا سکتے ہیں تو پھر اس سے پیچھے جانا قانوناً جرم تو نہیں۔

حامد رضا نے مزید کہا کہ اب اگربات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، ہم سڑکوں کےلوگ ہیں سڑکوں پرآئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں