بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب حامد رضا عہدے سے مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب صاحبزادہ حامد رضا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادیا ہے، جس میں  ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان  اور عثمان بزدار کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ ذمہ داری دی، قرآن بورڈ کیلئے بہترین خدمات دیں، اب استعفیٰ دینا مناسب سمجھتا ہوں۔

صاحبزادہ حامد رضا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ غیر آئینی وزیراعلیٰ کے ماتحت کام کرنا میرے ضمیر کیخلاف ہے، قاتلوں اور ڈاکوؤں کی حکومت کا حصہ نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ قرآن بورڈ پنجاب آئینی ادارہ ہے، چیئرمین کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیاجا سکتا، لیکن موجودہ سیٹ پر رہنا میرے ضمیر پر بوجھ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم نصاب کا لازمی حصہ بنانا میرے لئے فخر کا باعث ہے۔

خیال رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو جولائی 2020 میں قرآن بورڈ کا چیئر مین مقرر کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں