بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

ایک اور پاکستانی ماڈل و اداکارہ کرونا وائرس کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ صحفیہ جبار میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ و ماڈل صحفیہ جبار نے کرونا مہلک ترین وبا کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

صحفیہ جبار نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر اپنا اثر دکھا رہی ہے جس کی لپیٹ میں متعدد شوبز و بااثر شخصیات بھی آچکی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکار جواد احمد میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ گلوکار و سیاستدان ابرارالحق کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا اور معروف گلوکار رحیم شاہ بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

وبا نے شوبز انڈسٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، 29 اکتوبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار کروناوائرس کا شکار ہوئے۔

قبل ازیں 11 اکتوبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل علیزے گبول کرونا وائرس کا شکار ہوئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں